حیدرآباد۔21اگسٹ(اعتماد نیوز) بہار کے دس اسمبلی حلقوں میں آج ضمنی انتخاب
جاری ہیں۔ جو کہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلی
بہار نتیش کمار کی دوستی کی قسمت کو بتلانے والا ہے۔ ان دونوں کی دوستی کم
از کم بیس سال کے بعد دو بارہ شروع ہوئی ہے جو بہار میں بی
جے پی اور اسکی
اتحادی پارٹیوں کو شکست دینے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ کرناٹک‘
مہاراشٹر ‘ کے تین اسمبلی حلقوں اور پنجاب ‘ کے دو اسمبلی حلقوں میں بھی
انتخاب ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مھابق ان تمام ریاستوں میں ضمنا انتخاب سست
روی کے ساتھ جاری ہے۔ نتائج کا اعلان 25اگسٹ کو ہوگا۔